7 جولائی، 2017، 5:55 PM

امریکی صدر کو ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کو ئی ہو ٹل نہیں ملا

امریکی صدر کو ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کو ئی ہو ٹل نہیں ملا

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 کا اجلاس جاری ہے ۔ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی شریک ہیں لیکن انہیں ہیمبر گ میں رہائش کے لیے کو ئی ہو ٹل نہیں ملا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 کا اجلاس جاری ہے ۔ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی شریک ہیں لیکن انہیں ہیمبر گ میں رہائش کے لیے کو ئی ہو ٹل نہیں ملا ۔ ٹرمپ موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے مگر ان سے پہلے سعودی حکو مت نے ہوٹل کی بکنگ کرلی اور پو رے ہو ٹل کے کمرے بک کرا لیے جبکہ اس کے علاوہ بھی شہر کے تمام لگژری ہو ٹل پہلے ہی بک ہیں ۔پارک ہا ئٹ پر روسی رہنما ولا یمیر پو تین اور ان کے وفد نے پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطا بق گورنمنٹ کی طرف سے دیئے گئےگیسٹ ہا ؤس کو امریکی صدر نے خیرباد کہہ دیا ہے ۔لی مارڈین ہوٹل پہلے ہی برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسامے کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم بھی اس ہو ٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہیمبرگ میں امریکی صدر کو دربدری کا سامنا ہے۔

News ID 1873705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha